Saturday, 18 April 2026, 06:15:52 am
 
کامسٹیک جمعہ کو اعلی سطح ویبینار کی میزبانی کرے گا
March 10, 2026

اسلامی تعاون تنظیم کی سائنسی اور تکنیکی تعاون سے متعلق قائمہ کمیٹی کے زیراہتمام جمعہ کو اعلیٰ سطح کے ویبینار کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس ویبینار میں تعلیمی شعبے کو درپیش مسائل پرغوروخوض کیلئے دنیا بھر سے ممتازماہرین تعلیم، پالیسی ساز اور ترقیاتی شعبے سے وابستہ نمائندگان شرکت کریں گے۔

تقریب میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کے شعبوں میں خواتین اور لڑکیوں کی مسلسل کم ہوتی ہوئی نمائندگی پرتوجہ مرکوز کی جائے گی۔