Saturday, 18 April 2026, 06:17:55 am
 
ارپنگا بریال نے امریکہ میں گلوبل کوپرنیکس اولمپیاڈ میں چاندی کا تمغہ جیت لیا
February 22, 2026

بلوچستان کی تیرہ سالہ طالبہ ارپنگا بریال نے امریکہ میں گلوبل کوپرنیکس (Copernicus )اولمپیاڈ میں چاندی کا تمغہ جیت لیا ۔

انہوں نے اپنی کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی پرچم اٹھانے کا جذبہ الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا اور مستقبل میں وہ ڈاکٹر کے طور پر اپنا کیریئر بنا کر اپنے ملک اور قوم کی خدمت کرنا چاہتی ہوں۔

اُن کے والد غالب بریالی نے ان کی اس کامیابی میں معاونت اور حوصلہ افزائی کرنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔