Saturday, 18 April 2026, 04:45:41 am
 
پنجاب مصنوعی ذہانت میں مضبوط قدم جمائے گا،معاون خصوصی
April 12, 2026

 وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون برائے مصنوعی ذہانت اور خصوصی اقدامات علی ڈار نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پنجاب کا مقصد2029 تک دنیا کا پہلا جدید ترین مصنوعی ذہانت سے چلنے والا صوبہ بننا ہے۔

پی ٹی وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے علی ڈار نے وضاحت کی کہ پنجاب صوبے بھر میں

ای خدمت مراکز اور اے آئی ڈیلیوری یونٹس کو مربوط کرکے اے آئی میں مضبوط قدم جمائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس فریم ورک کا مقصد مالیاتی شمولیت کو فروغ دینے والے ورلڈ اکنامک فورم جیسے پلیٹ فارمز پر اے آئی کی جدت طرازی میں پنجاب کو ایک رہنما کے طور پر کھڑا کرنا ہے۔

انہوں نے مریم دستک پروگرام کو اس تبدیلی کے اہم ستون کے طور پر اجاگر کیا۔

صحت سے لے کر تعلیم تک ہر شعبہ وسائل کو بہتر بنانے، فیصلہ سازی کو بڑھانے اور عوامی خدمات کو زیادہ موثر طریقے سے شہریوں تک پہنچنے کو یقینی بنانے کیلئے مصنوعی ذہانت ٹولز کا فائدہ اٹھائے گا۔