Monday, 22 April 2024, 07:35:35 am

مزید خبریں

 
سوات سے انتہائی مطلوب دہشتگرداوراس کے سہولت کارگرفتار
June 05, 2023

خیبرپختونخوا پولیس نے سکیورٹی اداروں کے ہمراہ سوات سے انتہائی مطلوب دہشت گرد اور اس کے سہولت کار کو گرفتار کر لیا ہے۔

انسپکٹر جنرل پولیس اختر حیات گنڈا پور نے آج سوات میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار کیا گیا دہشت گرد رفیع اللہ عرف جواد سوات کے علاقوں چہار باغ، منگلور، مالم جبہ میں ٹارگٹ کلنگ اور اغواء برائے تاوان جیسی سرگرمیوں میں ملوث تھا۔