Tuesday, 30 April 2024, 05:15:39 am
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت ایئرو سپیس ٹیکنالوجیز راولپنڈی میں تیسرے کوھورٹ کا افتتاح
April 06, 2024

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC)کے تحت نیشنل انکیوبیشن سینٹر برائے ایئرو سپیس ٹیکنالوجیز (NICAT)راولپنڈی میں تیسرے کوھورٹ (Cohort) کا افتتاح کردیاگیا۔

اس سینٹر میں 100سٹارٹ اپس کی گنجائش موجود ہے جو کہ ایک سال کی تربیت کے بعد اپنے بزنس کا آغاز کر سکتے ہیں نیشنل انکیوبیشن سینٹر برائے ایئرو سپیس ٹیکنالوجیز (NICAT)میں ایک سال میں دو بیچ(Batch) چلانے کی صلاحیت موجود ہے۔

یہ سینٹر سٹارٹ اپ اور ابتدائی مرحلے کی کپنیوں کو ان کے جدید خیالات کو حقیقت میں بدلنے اور ان کے کاروبار کو بڑھانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

یہ سینٹرجدید ترین R&Dسہولیات تک رسائی، رہنمائی، نیٹ ورکنک کے مواقع، مینو فیکچرنگ پارٹنرز اور سرمایہ کاروں تک رسائی اور فنڈنگ میں معاون ماحول فراہم کرتا ہے