Friday, 21 June 2024, 09:13:28 pm
دتہ خیل،سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک
March 08, 2023

شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے خفیہ معلومات پر مبنی کارروائی کے دوران چھ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جاری خبر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد سکیوررٹی فورسز اور عام شہریوں کے خلاف دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔کارروائی کے دوران دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔مقامی لوگوں نے سیکورٹی فورسز کی کارروائی کو سراہتے ہوئے علاقے سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مکمل تعاون کا اظہار کیا۔