Saturday, 27 April 2024, 06:26:00 pm
خیبرپختونخوا حکومت نے ہیلتھ کارڈ سروس بحال کر دی
March 08, 2024

خیبرپختونخوا کی حکومت نے یکم رمضان المبارک سے صوبے کی ساری آبادی کے لئے ہیلتھ کارڈ سروس بحال کر دی جائے گی۔

آج(جمعہ) کو پشاور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کچھ ہسپتالوں کو ناقص کارکردگی کی بنیاد پر صحت کارڈ پینل سے نکال دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت رمضان المبارک کے دوران صوبے بھر کے ساڑھے آٹھ لاکھ خاندانوں کو فی کس دس ہزار روپے کا پیکیج دے گی۔