Sunday, 26 May 2024, 05:36:41 pm
پاک فوج نے استورمیں سکیئنگ کے مقامی کھلاڑی مدثرحسین کو بحفاظت نکال لیا
March 11, 2024

پاک فوج نے گلگت بلتستان کے ضلع استور کے گائوں منِی مرگ میں سکیئنگ کے مقامی کھلاڑی مدثر حسین کو بحفاظت نکال لیا ہے جو زخمی ہو گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق چھبیس سالہ مدثر حسین درہ بارذل کے قریب سکیئنگ کر رہے تھے کہ پھسلنے کے باعث اُن کا پائوں فریکچرہو گیا۔

پاک فوج کے بہادر جوانوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں منِی مرگ آرمی فیلڈ ہسپتال منتقل کیا جہاں اُن کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔