Sunday, 26 May 2024, 05:09:17 pm
پاک فوج کا شاہراہ قراقرم پر کامیاب ریسکیو آپریشن،پھنسے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا
February 21, 2024

پاک فوج نے شاہراہ قراقرم پر ریسکیو آپریشن کامیابی سے کرتے ہوئے پھنسے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہراہ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ اور چٹانیں گرنے سے تقریبا پچانوے گاڑیاں جن میں بسیں، وین اور کاریں شامل تھیں جن میں 1055 مسافر سوار تھے۔ تمام گاڑیوں اور مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

پاک فوج ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے 300 ڈرونز کے ذریعے متاثرہ علاقوں کی فضائی نگرانی کر رہی ہے۔