Saturday, 27 April 2024, 11:36:39 pm
وزیر داخلہ کا گلگت بلتستان کے قدرتی حسن کو عالمی سطح پر متعارف کرانے پر زور
January 29, 2024

نگران وزیرداخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی صلاحیتوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کیلئے اس کے قدرتی حسن کو عالمی سطح پر متعارف کرایا جائیگا۔

انہوں نے گلگت بلتستان کے وزیراعلی گلبر خان کے ساتھ آج اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برآمد کنندگان کو درہ خنجراب کی پورا سال رسائی گلگت بلتستان کی ترقی کا ایک سنہرا موقع ہے۔

ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ مقامی تجارتی اشیاء کی مارکیٹنگ کیلئے گلگت بلتستان میں تجارتی مراکز قائم کئے جائینگے۔انہوں نے کہا کہ پھلوں، معدنیات خصوصا گلگت بلتستان سے قیمتی پتھروں کی برآمدات میں اضافہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے علاوہ علاقے میں ترقی لائیگا۔