گلگت بلتستان میں درہ BURZIL کو پاک فوج کی جانب سے شاہراہ کو بحال کرنے کی کامیاب کارروائی کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔یہ درہ گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں سے اپنے رابطوں کے باعث بہت اہمیت کا حامل ہے۔درہ برزیل شدید برفباری کے باعث گزشتہ ماہ کی اٹھارہ تاریخ کو بند ہو گیا تھا۔