Saturday, 18 April 2026, 06:19:20 am
 
افغان طالبان رجیم میں صحافیوں پر بڑھتے تشدد نے آزاد صحافت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا
April 13, 2026

افغانستان میں طالبان رجیم میں صحافیوں پر بڑھتے ہوئے تشدد، بلاجواز گرفتاریوں اور ظالمانہ سنسرشپ نے آزاد صحافت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔

افغانستان میڈیا سپورٹ آرگنائزیشن نے افغان طالبان کی زیرِ حراست صحافیوں کی حالت زارپرشدید تشویش کااظہار کیا ہے۔

ادارے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں اس امر پر زور دیا گیا کہ صحافیوں کی غیرقانونی حراست تمام بین الاقوامی معاہدوں اور مہذب اقدار کی خلاف ورزی ہے۔