پاکستان کے سکیورٹی اداروں نے بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کے لئے جاسوسی میں ملوث 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق نارووال، بہاولپور اور ضلع نیلم آزاد کشمیر سے ہے۔
گرفتار افراد نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں مخصوص سوشل میڈیا ایپس پر خواتین اور رقم کا جھانسہ دے کر حساس معلومات تک رسائی حاصل کی گئی۔ ملزمان کو رقوم ایزی پیسہ، کرپٹو والٹس اور بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منتقل کی گئیں۔
گرفتار ملزمان نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ وہ بھارتی خفیہ ایجنسی "را" سے منسلک خواتین سے سوشل میڈیا کے ذریعہ مسلسل رابطے میں تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کے بعد سزائیں سنا دی گئیں۔