Saturday, 18 April 2026, 04:50:54 am
 
افغانستان میں طالبان رجیم کی دہشتگردوں کی حمایت خطے بھر کیلئے سنگین سکیورٹی چیلنج
April 14, 2026

افغانستان میں طالبان رجیم کی طرف سے دہشت گردوں کی حمایت ہمسایہ ممالک سمیت خطے بھر کیلئے سنگین سکیورٹی چیلنج بن چکی ہے۔

افغان میڈیا "افغانستان انٹرنیشنل" کے مطابق افغانستان کے قومی سلامتی کے سابق مشیر احمد ضیاء سراج نے کہا کہ طالبان رجیم کا فتنہ الخوارج سمیت دیگردہشت گردتنظیموں کے ساتھ قریبی تعاون ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان رجیم میں عالمی دہشت گردتنظیمیں افغان سرزمین اور دیگرسہولیات کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کررہی ہیں۔

احمد ضیاء سراج نے کہا کہ افغان شہری، طالبان رجیم اور عالمی دہشتگرد تنظیموں کے درمیان اس گھناؤنے تعلق کی بھاری قیمت ادا کررہے ہیں۔