افغانستان میں طالبان رجیم اپنے غیرقانونی اور غیرآئینی اقتدار کو طول دینے کیلئے دہشت گرد تنظیموں کو پناہ اور وسائل فراہم کر رہی ہے۔
یورپی آن لائن جریدے ماڈرن ڈپلومیسی کے مطابق افغانستان میں دہشت گردوں کی موجودگی پڑوسی ممالک بالخصوص پاکستان کی سلامتی کیلئے واضح خطرہ ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں فتنہ الخوارج اور القاعدہ سمیت بیس سے زائد بین الاقوامی اور علاقائی دہشت گرد تنظیمیں سرگرم ہیں ۔