Sunday, 26 May 2024, 05:59:12 pm
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، ٹانک میں مردم شماری ٹیم پر حملے میں ملوث دہشتگرد ہلاک
March 14, 2023

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ Gara Guldad میں سیکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی میں مطلوب دہشت گردکمانڈرعبدالرشیدالمعروف رشیدی کوہلاک کردیاہے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کارروائی ضلع ٹانک کے علاقے Raghzai میں مردم شماری کی سیکیورٹی پرمامورپولیس اہلکاروں پردہشتگردوں کے حملے کے بعد کی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکاربھی شہید ہوگیا۔دہشتگردپولیس کوسیکیورٹی فورسزپرحملوں اوربے گناہ شہریوں کوقتل کرنے کے مختلف واقعات میں مطلوب تھا۔مارنے جانے والے دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ اورگولہ بارودبھی برآمدکیاگیا۔