Tuesday, 30 April 2024, 03:57:29 am
یورپی یونین، گروپ سیون کا مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی روکنے پر زور
April 15, 2024

File Photo

یورپی یونین اور گر وپ سات کے رہنمائوں نے اسرائیل پر ایران کے جوابی حملے کے بعد مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بڑھتی کشیدگی روکنے پر زور دیا ہے۔گروپ سات ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں کشیدگی میں اضافے کو روکنے کیلئے فریقین پر زور دیا کہ وہ خطے میں کشیدگی بڑھانے والے کسی بھی اقدامات سے گریز کریں۔بیان میں کہا گیا کہ گروپ سات ممالک کے رہنمائوں نے فلسطینی عوام کو انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔یورپی کونسل کے صدر چارلس مائیکل نے سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ علاقے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور مزید خون خرابے سے بچنے کیلئے تمام ممکن کوششیں کی جانی چاہئیں۔