Tuesday, 30 April 2024, 03:33:57 am
غزہ،رفاہ شہر میں اسرائیلی حملے میں مزید چار فلسطینی شہید، متعدد زخمی ہوگئے
April 16, 2024

جنوبی غزہ کے شہررفاہ میں ایک امکان پراسرائیلی حملے کے نتیجے میں مزیدچارفلسطینی شہید اور متعددزخمی ہوگئے۔گزشتہ سال سات اکتوبرسے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں تینتیس ہزار سات سونوے فلسطینی شہیداورچھہترہزارنوسوپینتالیس زخمی ہوگئے ہیں۔ادھراسرائیلی آبادکاروں کی فائرنگ سے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہرنابلوس میں کم ازکم دو فلسطینی شہیدہوگئے ہیں۔

ادھر فلسطینی ڈاکٹرز نے غزہ کے الشفاء ہسپتال کے صحن میں ایک اجتماعی قبر کا پتہ چلایا ہے۔ابھی تک نو لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ یہ ان مریضوں کی ہیں جو کہ ہسپتال پر اسرائیلی حملے اور قبضے کے دوران ہلاک کردئیے گئے تھے۔