چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا وفد کے ہمراہ ایران کا تین روزہ سرکاری دورہ مکمل ہو گیا ہے۔
دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ملاقات کی اور ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف، وزیر خارجہ عباس عراقچی اور خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹرز کے کمانڈر میجر جنرل علی ABDOLLAHI سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
بات چیت میں خطے میں پائیدار امن کے قیام پر توجہ مرکوز کی گئی۔
فیلڈ مارشل نے مستقل سفارتی روابط کے ذریعے مذاکرات، کشیدگی میں کمی اور تصفیہ طلب مسائل کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایران کی قیادت اور عوام کی پُرخلوص مہمان نوازی پر اظہار تشکر کیا۔
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔