Sunday, 19 April 2026, 05:56:02 am
 
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں شاندار پاسنگ آوٹ پریڈ کا انعقاد
April 18, 2026

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آج شاندار پاسنگ آوٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر تربیت مکمل کرنے والے کیڈٹس نے وطن عزیز کے دفاع کیلئے ہر قربانی دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے اکیڈمی سینئر انڈر آفیسر بلال نسیم نے اعزازی شمشیرحاصل کر کے بہترین کیڈٹ کا اعزاز اپنے نام کیا۔ انہوں نے کہا کہ وطن کی خدمت کیلئے پی ایم اے میں شمولیت اختیار کی اور اس تربیت نے اس عزم کو مزید مضبوط کردیا ہے۔

پریذیڈنٹ گولڈ میڈل حاصل کرنے والے سکردو کے رہائشی بٹالین سینئر انڈر آفیسر محمد سعد کا کہنا تھا کہ پی ایم اے کی تربیت نے میری شخصیت کی تعمیر، صلاحیتوں اور کردار کو نکھارا ہے۔

مستونگ سے تعلق رکھنے والے جینٹل مین کیڈٹ مسعود الرحمان نے سخت تربیت، حاصل شدہ رہنمائی اور باہمی ٹیم ورک کو باعث اعزاز قرار دیا۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی سے عراق ، مالدیپ ، مالی ، نیپال ، فلسطین ، قطر اور سری لنکا سمیت متعدد دوست ممالک کے کیڈٹس نے بھی گریجویشن کی۔