Tuesday, 30 April 2024, 01:12:07 am
سائنوٹیک کمپنی کا شمسی پلیٹوں کی تیاری کے پلانٹ کے قیام سے پاکستان میں سرمایہ کاری کا آغاز
April 01, 2024

Sinotecسولر پرائیویٹ لمیٹڈ کراچی میں شمسی پلیٹوں کی تیاری کے پلانٹ کے قیام کے ذریعے پاکستان میں سرمایہ کاری کا آغاز کردیا ہے۔یہ منصوبہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کوششوں کے نتیجے میں آگے بڑھایا جارہا ہے جو پلانٹ کی تنصیب کے لئے مطلوبہ دستاویزات کی تیاری میں سہولت فراہم کررہا ہے۔منصوبے کے قیام سے پاکستان میں شمسی پلیٹوں کی مقامی سطح پر تیاری شروع ہوجائے گی۔Sinotech کمپنی خشک بیٹریوں اور بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی تیاری میں بھی معاونت فراہم کرے گی۔منصوبے کے ذریعے ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری آئے گی جس سے نہ صرف درآمدات پر انحصار میں کمی آئے گی بلکہ لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔