Tuesday, 30 April 2024, 12:48:45 am
صوبے میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
April 02, 2024

سندھ کے وزیر اعلی سیدمراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں سٹریٹ کرائمز کے خاتمے اور صوبے میں کچے کے علاقے کے ڈاکووں سے نمٹنے کے لئے سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے آج کراچی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں امن کی بحالی اور عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔