Friday, 29 March 2024, 12:56:04 am
پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے جوادحسین کاپیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان
June 02, 2023

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی جواد حسین نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے یہ اعلان آج اسلام آباد میں تخفیف غربت کے معاون خصوصی فیصل کریم کنڈی اور آبی وسائل کے معاون خصوصی محمد علی شاہ باچا کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

جواد حسین نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سابق فاٹا کیلئے کوئی ترقیاتی منصوبہ نہیں لا سکی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے تخفیف غربت کے بارے میں معاون خصوصی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک وفد نے ریڈیو پاکستان پشاور کا دورہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کا سب سے قدیم ریڈیو اسٹیشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پشاور سے ضروری آلات اور گاڑیوں کے پرزے چوری کر لئے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ سوچے سمجھے منصوبے سے کیا گیا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا واضح موقف ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے۔