Wednesday, 23 October 2024, 08:19:33 am
 
وزیرداخلہ کی استنبول میں بین الااقوامی نمائش میں شرکت
October 22, 2024

وزیر داخلہ محسن نقوی نے استنبول میں دیگر ممالک کے نمائندوں کے ہمراہ SAHAنمائش 2024 کا افتتاح کیا۔

نمائش میں آمد پر ترک حکام نے محسن نقوی کا پرتپاک استقبال کیا ۔

وزیرداخلہ نے ترک جنرل سٹاف کے سربراہ جنرل METIN GURAK سے ملاقات کی اورنمائش کے کامیاب انعقاد پر انھیں مبارک باد پیش کی۔

محسن نقوی نے پاکستانی سٹالز کا بھی جائزہ لیا اور وہاں رکھی گئی اشیاء کو سراہا۔

اس سے قبل ترکیہ پہنچنے پر ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید ، ترکیہ کی وزارت داخلہ کے ڈائریکٹر جنرل MEHMET LLIDE اور اعلی سرکاری حکام کی جانب سے محسن نقوی کا گرم جوشی سے استقبال کیا گیا۔

اپنے دورے کے دوران وزیرداخلہ ترک کابینہ کے وزراء اور مرکزی قیادت سے ملاقات کریں گے۔