Wednesday, 23 October 2024, 08:17:22 am
 
پاکستان کی تابکار مواد کی پیداوار پر پابندی کے مجوزہ معاہدے کی مخالفت
October 22, 2024

پاکستان نے اقوام متحدہ میں ایٹمی ہتھیاروں کے لئے ایندھن کے طور پر استعمال ہونے والے مواد کی پیداوار پر پابندی کے مجوزہ معاہدے کی مخالفت کا اعادہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان اقبال جدون نے کہا کہ ایسی ریاستوں کو جن کے پاس پہلے ہی وافرمقدار میں یورینیم موجود ہے اور جنہیں مزید یورینیم پیدا کرنے کی ضرورت نہیں وہ اس معاہدے کی حمایت کر رہی ہیں۔

عثمان جدون نے کہا کہ بھارت خطے میں ایٹمی ہتھیار متعارف کرانے اور بحیرہ ہند کو جوہری بنانے والا پہلا ملک تھا۔

انہوںنے دنیا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔