Wednesday, 23 October 2024, 08:32:19 am
 
وزیر خزانہ کا موسمیاتی تبدیلیوں اور آبادی کی بڑھتی شرح پر قابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں پر زور
October 22, 2024

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے موسمیاتی تبدیلیوں اور آبادی کی بڑھتی ہوئی شرح پر قابو پانے کے لیے انسانی ترقی کے لیے کارفرما اداروں کی مشترکہ کوششوں پر زور دیا ہے۔

انہوں نے واشنگٹن میں جی 24 وزرا اور گورنرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترقی پذیر ممالک بالخصوص پاکستان میں بچوں کی ذہنی و جسمانی نشوونما میں کمی جیسے مسائل سے نمٹنے کے لیے بہتر اشتراک کی ضرورت و اہمیت پر روشنی ڈالی۔

سینیٹر محمد اورنگزیب نے مالی سال 25-2024 کے دوران پاکستان کے جی 24 بیورو کے دوسرے نائب صدر بننے پر اپنے بیان میں ترقی پذیر ممالک پر قرض کے بڑھتے ہوئے بوجھ جیسے کلیدی مسائل کے حل پر بھی زور دیا۔

وزیر خزانہ نے بدلتے موسمی حالات کے خطرات کے تدارک اور عالمی مالیاتی اداروں میں ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی بڑھانے کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا۔