Wednesday, 23 October 2024, 08:31:43 am
 
خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا دوسرا اجلاس آج رات منعقد ہوگا ،وزیرقانون
October 22, 2024

وزیرقانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ اگلے چیف جسٹس پاکستان کی نامزدگی کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا دوسرا اجلاس آج رات منعقد ہوگا ۔

آج اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پہلے اجلاس میں بارہ میں سے نو کمیٹی ارکان نے شرکت کی۔

انہوں نے کہا اگلے چیف جسٹس پاکستان کی نامزدگی کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں دو تہائی اکثریت کی ضرورت ہوگی۔