Wednesday, 23 October 2024, 08:20:50 am
 
آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے گئے ہیں،وزیر اطلاعات
October 22, 2024

اطلاعات و نشریات کے وزیر عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تاریخی 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے حوالے سے تمام قانونی تقاضے پورے کئے گئے ہیں۔

نکتہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چاروں آزادارکان نے اپنی مرضی سے اور کسی دباؤ کے بغیر ووٹ ڈالے ہیں۔

جلد بازی کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات پر تقریباً دو ماہ صرف کئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے بھی مذاکراتی عمل میں حصہ لیا، بحیثیت مجموعی یہ ایک متفقہ دستاویز ہے۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی اندرونی انتشار کا شکار ہے اور اسے دوسروں پر انگلیاں اٹھانے کی بجائے اپنے اندرونی معاملات کو درست کرنا چاہئے۔