Wednesday, 23 October 2024, 05:58:59 am
 
آزاد جموں وکشمیرکی ترقی کیلئے اہم اقدامات کئے جارہے ہیں،احسن اقبال
June 04, 2024

وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کی ترقی کے لیے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وفاقی وزیر نے آزاد کشمیر میں سیاحت کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکسات ایم ایم ون سیٹلائٹ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کو تیز ترین انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے میں مدد دے گا۔

انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر اور جی بی کو اس سروس کو تعلیم اور صحت کے شعبوں میں استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔