Sunday, 26 May 2024, 05:07:24 pm
وزیراعلیٰ سندھ کا ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف کیلئے بائیس ارب روپے سے زائد رمضان پیکج کا اعلان
March 07, 2024

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ماہ رمضان میں صوبے کے عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے بائیس ارب روپے سے زائد کے رمضان پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

آج صبح کراچی میں پرائس کنٹرول کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے سندھ کی کم آمدنی کی حامل ساٹھ فیصد آبادی کو پانچ ہزار روپے نقد دینے کی منظوری دی ۔

نقدامداد بتیس ہزار روپے ماہانہ آمدن والے پینتیس لاکھ گھرانوں کو دی جائے گی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی نے صوبے میں ذخیرہ اندوزی اورناجائز منافع خوری کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔

سید مراد علی شاہ نے انتظامیہ کو روز مرہ اشیا کی سرکاری مقررہ کردہ قیمتوں پر عمل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔