Saturday, 27 July 2024, 08:29:21 am
عوام ملک کے روشن مستقبل کیلئےاپناحق رائے دہی استعمال کریں،چیف الیکشن کمشنر
December 07, 2023

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک کے روشن مستقبل کےلئے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔

 انہوں نے یہ بات رائے دہندگان کے قومی دن کے موقع پر کہی جو آج منایا جارہا ہے۔

 سکندر سلطان راجا نے کہا کہ عوام کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ ووٹ کی طاقت آپ کے ہاتھ میں ہے وہ اپنا اور اپنے بچوں کا مستقبل ذہن میں رکھتے ہوئے اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔

 انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے اور شفاف اور پرامن انتخابات کے انعقاد کےلئے پرعزم ہے۔

 انہوں نے کہا کہ حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت اور ترسیل کاکا م مکمل کرلیاگیا ہے ۔الیکشن کمیشن چند روز میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسروں،ریٹرننگ افسروں اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسروں کو نوٹیفکیشن جاری کرنے جارہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ چند روز تک انتخابی شیڈول بھی جاری کردیا جائے گا۔