Monday, 29 April 2024, 10:40:04 pm
معروف گلوکار اسد امانت علی خان کی 17ویں برسی
April 08, 2024

کلاسیکی اور نیم کلاسیکی موسیقی اور پس پردہ گائیگی کے معروف گلوکار اسد امانت علی خان کی 17 ویں برسی پیر کے روز منائی گئی۔پٹیالہ گھرانے سے تعلق رکھنے والے اسد امانت علی خان 1955میں پیدا ہوئے وہ مشہور گلوکار استاد امانت علی خان کے بیٹے تھے۔ان کے مشہور نغموں میں ''کل چودھویں کی رات تھی آنکھیں غزل ہیں آپکی آواز وہ جادو سا جگاتی ہوئی آواز گھر واپس جب آؤ گے تم اور ''عمراں لنگیاں پبھان پار'' شامل ہیں۔حکومت پاکستان نے انہیں 2007 میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا۔اسد امانت علی خان 2007میں آج کے روز لندن میں انتقال کرگئے۔