Tuesday, 30 April 2024, 03:35:18 am
وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی کے علاقے میٹرو ویل میں دو شہریوں کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا
April 08, 2024

سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے علاقے میٹرو ویل میں دو شہریوں کی ہلاکت کا نوٹس لیا ہے اور سندھ کے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کی ہے۔وزیر اعلیٰ نے آئی جی کو ہدایت کی کہ مجرموں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔انہوں نے زیادہ سٹریٹ کرائمز والے علاقوں میں پولیس گشت بڑھانے کی بھی ہدایت کی۔