Friday, 29 March 2024, 01:19:26 pm
سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات:پیپلزپارٹی اکثریتی پارٹی کےطور پر ابھری
May 08, 2023

پاکستان پیپلز پارٹی صوبہ سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے والی واحد سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھری ہے۔غیر سرکار ی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی نے کراچی کی گیارہ یونین کونسلوں میں سے سات پر فتح حاصل کی ہے جبکہ 4 یونین کونسلوں میں جماعت اسلامی نے برتری حاصل کی۔اِسی طرح پیپلز پارٹی نے حیدر آباد میں چار میں سے دو یونین کونسلوں میں کامیابی حاصل کی اور انتخابات والے تمام اضلاع میں اکثریت حاصل کی۔