Saturday, 27 July 2024, 05:08:04 am
ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے معروف فنکار قاضی واجد کی چھٹی برسی
February 11, 2024

 ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے معروف فنکار قاضی واجد کی چھٹی برسی اتوار کو منائی گئی ۔

قاضی واجد کا اصل نام قاضی عبدالواجد انصاری تھا ۔ وہ 1943 میں لاہور میں پیدا ہوئے ۔

انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز محض دس برس کی عمر میں ریڈیو پاکستان پر بچوں کے پروگرام 'نونہال' سے کیا اور پچیس سال تک ریڈیو پاکستان سے وابستہ رہے ۔

1967 میں قاضی واجد پی۔ ٹی وی سے منسلک ہوگئے اور درجنوں ڈراموں جن میں 'دھوپ کنارے'، 'ان کہی'، 'تنہائیاں'، 'حوا کی بیٹی'، 'خدا کی بستی'، 'چاند گرہن'، 'پل دو پل'، 'تعلیم بالغاں' اور 'انارکلی' وغیرہ شامل ہیں ، میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔

حکومتِ پاکستان نے قاضی واجد کو انکی فنی خدمات کے اعتراف میں 1988 میں صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی سے بھی نوازا ۔ قاضی واجد 11 فروری 2018 کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے کراچی میں انتقال کرگئے ۔