Tuesday, 22 October 2024, 04:06:37 am
 
بجٹ: کم از کم اجرت32 ہزارروپے سے بڑھا کر37 ہزار روپے کر دی گئی
June 12, 2024

وزیر خزانہ نے گریڈ 1 سے 16 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اور گریڈ 17 سے 22 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کا اعلان کیا۔

انہوں نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی تجویز بھی دی۔ کم از کم اجرت 32 ہزار سے بڑھا کر 37 ہزار روپے کی جا رہی ہے۔