Tuesday, 22 October 2024, 06:29:28 am
 
خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کیلئے سینیٹ سے ارکان کی نامزدگی طلب
October 21, 2024

File photo

قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے آئین کی دفعہ 175 A کے تحت خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کیلئے سینٹ سے ارکان کی نامزدگی طلب کی ہے ۔

سپیکر نے سینٹ کے چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی کے نام ایک خط میں ایوان بالا سے چار ارکان کی نامزدگی کی درخواست کی ہے ۔

آئین کی دفعہ 175 A کے تحت خصوصی پارلیمانی کمیٹی سپریم کورٹ کے تین سینئر ترین ججز میں سے چیف جسٹس پاکستان نامزد کرے گی۔

کمیٹی بارہ ارکان پر مشتمل ہوگی جن میں آٹھ قومی اسمبلی اور چار سینٹ سے ہوںگے۔

کمیٹی میں پارلیمانی جماعتوں کی پارلیمنٹ میں ان کی تعداد کے تناسب سے نمائندگی ہوگی جن کو ان کے پارلیمانی لیڈرز نامزد کریںگے۔ادھر سینٹ سیکرٹریٹ نے ایوان بالا میں موجود پارلیمانی جماعتوں سے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کیلئے ایک ، ایک سینئر نامزد کرنے کیلئے کہا ہے ۔