Tuesday, 22 October 2024, 06:33:08 am
 
پاکستان اور انڈونیشیا کا باہمی دلچسپی کے مختلف اُمور میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اعادہ
October 21, 2024

پاکستان اور انڈونیشیا نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے تجارت اور معیشت سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف اُمور میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اعادہ کیا ہے۔

اس حوالے سے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے کیلئے حال ہی میں ٹریڈ ایکسپو انڈونیشیا کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان ایک کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کی مفاہمتی یادداشتوں اور باہمی کاروباری تعاون کے تجارتی معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔