Tuesday, 22 October 2024, 06:34:23 am
 
چھبیسویں آئینی ترمیم کی منظوری قومی یکجہتی اوراتفاق رائے کامظہرہے،وزیراعظم
October 21, 2024

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری قومی یکجہتی اور اتفاق رائے کا مظہر ہے۔

26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ قانون عام آدمی کو آسان اور فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔

ترمیم کو ایک اور اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ میثاق جمہوریت کے مکمل ایجنڈے کی تکمیل ہے جس پر سیاسی جماعتوں نے دستخط کئے ۔

انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ یہ آئینی ترمیم ملک کے مستقبل کو محفوظ اور مضبوط کرے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو چاہئے کہ وہ ذاتی مفادات اور انا سے بالاتر ہوکر بہترین قومی مفاد میں آگے بڑھیں۔

انہوں نے آئینی ترمیم کی حمایت کرنے پر اتحادی جماعتوں اور جے یو آئی (ف) کا بھی شکریہ ادا کیا۔