Tuesday, 22 October 2024, 06:26:52 am
 
نائب وزیراعظم سموعہ میں دولت ِ مشترکہ ممالک کے سربراہان حکومت کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے
October 21, 2024

File Photo

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار آج (پیر) Samoaمیں شروع ہونے والے دولتِ مشترکہ ممالک کے سربراہان حکومت کے اجلاس میں پاکستان کے وفد کی قیادت کریں گے۔

نائب وزیراعظم اس اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی، معاشی ترقی اور دولت مشترکہ کے رکن ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط کرنے سمیت مختلف عالمی امور اور مشکلات کے حوالے سے پاکستان کا نقطۂ نظر پیش کریں گے۔ دولت مشترکہ بزنس فورم میں ''افرادی قوت کی ترقی'' کے موضوع پر اپنے اہم خطاب میں وہ پاکستانی نوجوانوں کو بااختیار بنانے ، فنی مہارت کے فروغ اور ڈیجیٹل تبدیلی کے حوالے سے پاکستان کے نقطۂ نظر پر روشنی ڈالیں گے۔ نائب وزیر اعظم دولت مشترکہ رکن ممالک کے وفود کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہر بلوچ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کی دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت تنظیم کیلئے اس کے عزم اور چھوٹے جزائر پر مشتمل بحر الکاہل ممالک کے ساتھ اس کے تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔