Tuesday, 22 October 2024, 06:51:27 am
 
شہباز شریف کی انڈونیشیا کے نو منتخب صدر کو حلف لینے پر مبارکباد
October 21, 2024

شہباز شریف نے اپنے ایکس ہینڈل پر ایک پیغام میں PRABOWO SUBIANTO کو انڈونیشیا کے صدر کا حلف لینے پر مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے کہا پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان مشترکہ اقدار اور باہمی احترام پر مبنی برادرانہ تعلقات ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے اور علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے فروغ کیلئے صدر SUBIANTOکے ساتھ ملکر کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔