Tuesday, 22 October 2024, 06:34:40 am
 
چیئرمین سینیٹ نے پارلیمانی کمیٹی کیلئےنام سپیکر قومی اسمبلی کو بھیج دئیے
October 21, 2024

سینیٹ کے چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے آئین کی دفعہ175 اے کے تحت خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کیلئے نام قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق کو بھیج دیے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے آج جاری ایک مراسلے میں مختلف پارلیمانی جماعتوں کے چار سینیٹرز نامزد کئے ہیں۔

ان میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک، مسلم لیگ نون کے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سید علی ظفر اور جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سینیٹر کامران مرتضیٰ شامل ہیں۔