Friday, 19 April 2024, 08:27:13 am
کراچی:سی ٹی ڈی اہلکاروں سے جھڑپ میں کراچی پولیس حملے کا سرغنہ سمیت دو دہشتگرد ہلاک
March 13, 2023

کراچی کے علاقے منگھو پیر میں محکمہ انسداد دہشت گردی کے اہلکاروںکے ساتھ ایک جھڑپ میں کراچی پولیس آفس پر حملے کے سرغنہ سمیت دو دہشت گرد مارے گئے۔محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق جھڑپ کے دوران دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔دہشت گردوں کے قبضے سے ایک خودکش جیکٹ اور چار پستول برآمد کیے گئے۔