Wednesday, 23 October 2024, 05:59:18 am
 
حکومت تعلیم اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے:وزیر اطلاعات
June 13, 2024

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت نوجوانوں کی مختلف شعبوں خاص طور پر انفارمیشن ٹیکنالوجی میں بھرپور صلاحیتوں سے استفادہ کیلئے تعلیم کے شعبے پر توجہ دے رہی ہے۔

آج اسلام آباد میں تعلیم کے حوالے سے منعقدہ ایک نمائش سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم کا بجٹ بڑھا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں میں آئی ٹی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ نوجوانو ں کی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات کئے ہیں اس ضمن میں انہوں نے نوجوانوں کو لیپ ٹاپ اور میرٹ سکالر شپ کی فراہمی کا حوالہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نوجوانوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کرکے اقوام عالم میں اپنا صحیح مقام حاصل کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ چین میں ایک معاہدے پر دستخط کئے گئے جس کے تحت چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہر سال دو لاکھ پاکستانی طلبا کو آئی ٹی کی تربیت دے گی