Wednesday, 23 October 2024, 05:58:58 am
 
وقت آگیا ہے کہ سنگین جرائم پر اسرائیل کا محاسبہ کیا جائے:پاکستان
June 13, 2024

پاکستان نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ سنگین جرائم پر اسرائیل کا محاسبہ کیا جائے اور عالمی ضمیر پر زور دیا ہے کہ غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کے لئے اسرائیل پر دبائو بڑھایا جائے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے آج اسلام آباد میں میڈیا کو اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ فلسطینی عوام پر مسلط کردہ جنگ کا خاتمہ بھی انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مشرقی بیت المقدس اور اسرائیل سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقے پر اقوام متحدہ کے خود مختار عالمی کمیشن برائے تحقیقات کی رپورٹ کا خیرمقدم کرتا ہے۔

بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے ممتاز زہرہ بلوچ نے کہاکہ پاکستان کو انیس سو اکیانوے میں سرینگر میں چھوٹا بازار کے قتل عام کے متاثرین یاد ہیں