Wednesday, 23 October 2024, 05:59:23 am
 
وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمان کو سیاسی مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز
June 13, 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے دوطرفہ تعاون کے ذریعے سیاسی مسائل حل کرنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز دی ہے۔

انہوں نے یہ تجویز جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو آج اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ کے دورے کے موقع پر دی۔

انہوں ںے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے ہمیشہ ملک میں جمہوری اقدار کے تحفظ کے لئے پر امن جدوجہد کوفروغ دیا۔