Wednesday, 23 October 2024, 05:59:26 am
 
وزیراعظم نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی غیر مستقل نشست کیلئے فن لینڈ کی پاکستان کی حمایت کو سراہا
June 13, 2024

وزیراعظم شہبازشریف نے2025-26 کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غیرمستقل رکنیت حاصل کرنے پر پاکستان کی حمایت پر فن لینڈ کوسراہا ہے۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر فن لینڈ کے صدر ALENAMDER STUBB کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم نے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کی پاسداری کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔