Wednesday, 23 October 2024, 05:59:23 am
 
پاکستان اور ترکیہ کی فوجی قیادت کا برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
June 13, 2024

پاکستان اور ترکیہ کی فوجی قیادت نے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔اس عزم کا اظہار ترکئے میں جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ترکئے کے وزیر دفاع جنرل (ریٹائرڈ) YASAR GULER کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کیا گیا۔ملاقات میں فریقین نے سیکیورٹی انسداد دہشت گردی اور خطے کی موجودہ صورتحال سمیت دوطرفہ دفاعی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔