Wednesday, 23 October 2024, 05:59:14 am
 
پاکستان بیلاروس کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو ا نتہائی اہمیت دیتا ہے،خواجہ آصف
June 13, 2024

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان بیلاروس کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو ا نتہائی اہمیت دیتا ہے۔اسلام آباد میں بیلا روس کے سفیر ANDREI METELITSA سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کومضبوط بنانے کیلئے دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح کے وفود کے دوروں کے دوررس اثرات مرتب ہوئے ہیں۔وفاقی وزیر نے دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ادھرآذربائیجان کے سفیر KHAZAR FARHADOVنے بھی وزیر دفاع سے ملاقات کی آذربائیجان کے سفیرسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کو اس کی تزویراتی حیثیت وافر وسائل ترقی پسند نقطہ نظر اور تیزی سے ترقی کرتی معیشت کی وجہ سے ایک اہم ملک کے طور پر دیکھتا ہے۔انہوں نے دفاع اور ہوابازی سمیت متعلقہ شعبوں میں تعلقات بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔