Wednesday, 23 October 2024, 05:59:25 am
 
پاکستان کا اقوام متحدہ سے مقبوضہ کشمیر میں لاپتہ نوجوانوں کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ
June 13, 2024

پاکستان نے اقوام متحدہ پرزور دیا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لاپتہ افراد کے مخصوص معاملات کو حل کرے۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میںآریا فارمولا فارمولا اجلاس سے خطاب میں اپنے شوہروں، بیٹوں اور بھائیوں کی قسمت کے بارے میں غیر یقینی صورتحال سے دوچار خواتین کا حوالہ دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب ایمبسیڈر عثمان جدون نیک ہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں لاپتہ افراد کے واقعات نے آدھی بیوائوں کے المناک واقعہ کو جنم دیا۔

انہوں نے کہا پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ مسلح تصادم میں لاپتہ افراد کے معاملے پر سب سے موثر جواب بین الاقوامی قوانین پر سختی کے ساتھ عملدرآمد اور احتساب کا عمل ہے۔